حمد و مناجات — Page 77
77 جناب محمد اسماعیل صاحب بحمد و ثنائے خدائے تعالیٰ بجود و عطائے خدائے تعالیٰ ہمیشہ سے ارض و سماء کررہے ہیں بیاں کبریائے خدائے تعالیٰ عبادت کے لائق کہیں بھی جہاں میں نہیں ماسوائے خدائے تعالیٰ ستاروں میں شمس و قمر میں نمایاں ہے نور و ضیائے خدائے تعالیٰ طلب پر بھی اور ہن طلب بھی ہو یدا ہے دست سخائے خدائے تعالیٰ ہے عالم کے ذرہ ذرہ میں پنہاں ہوائے لقائے خدائے تعالیٰ ضیا پاش غفلت کی تاریکیوں میں ملائک بھی کرتے ہیں اپنی رضا پر مقدم رضائے خدائے تعالیٰ بڑے سے بڑے قہر مانوں کے سر پر ہے دست قضائے خدائے تعالیٰ عقوبت کے ہوتے بھی سنتے نہیں ہیں صدائے عصائے خدائے تعالیٰ ہے شمع ہدائے خدائے تعالیٰ عتاب و عقوبت میں بھی کار فرما ہے دست شفائے خدائے تعالیٰ مقام ندائے کبھی تین و زیتون و سینا بنے تھے خدائے تعالیٰ یہی حشر تک نشر کرتا رہے گا ہر سو لوائے خدائے تعالیٰ سدا کارواں اپنی منزل کو پہنچے ببانگ درائے خدائے تعالیٰ