حمد و مناجات

by Other Authors

Page 155 of 171

 حمد و مناجات — Page 155

155 لہو بن کے رگوں میں دوڑتا ہے، تو مجھ میں سانس کی صورت بسا ہے مری پہچان میرا مان ہے تو ، ترا ہی نام ماتھے پر لکھا ہے سفر بھی تو مرا عزم سفر بھی تو میرا ولولہ ہے حوصلہ ہے ترے ہی پیار کی ہے گونج مجھ میں مرے شعروں میں تو خود بولتا ہے زباں سے کیفیت کیسے بیاں ہو ، مرے چہرے سے سب ہے آشکارا میں تیری ہو گئی سارے کی ساری تو اب ہو جا مرا سارے کا سارا مجھے اپنی رفاقت بخش دے تو ، مجھے سجدوں کی دولت بخش دے تو نہ روکھی ہوں کبھی میری نمازیں ، محبت کی حلاوت بخش دے تو مجھے اتنی کرامت بخش دے تو ، وفا پر استقامت بخش دے تو تمنا آخری میری یہی ہے، مجھے اپنی محبت بخش دے تو ترے ہی فضل پر نظریں لگی ہیں گنا ہوں کا جلا دے گوشوارہ میں تیری ہو گئی سارے کی ساری ، تو اب ہو جا مرا سارے کا سارا سرور بے کراں میں گھر گئی میں، تری چاہت کا جب پہنا لبادہ تری جانب ہے اب پرواز میری کہ تو ہے میری منزل میرا جادہ ترے ہوتے جگہ دے غیر کو بھی نہیں ہے دل مرا اتنا کشادہ تجھے جانا تو تجھ میں کھو گئی میں ہمیشہ سے تھی میں شفاف و سادہ کبھی گزرا نہ تھا اپنی نظر سے کتاب زندگی کا یہ شمارہ میں تیری ہوگئی سارے کی ساری تو اب ہو جا مرا سارے کا سارا قباتو نے محبت کی جو بخشی ، ہے مجھ کم ظرف کے قد سے زیادہ ترے در کی گدائی مجھ کو بھائی ،شہنشا ہی کی مسند سے زیادہ