حمد و مناجات

by Other Authors

Page 79 of 171

 حمد و مناجات — Page 79

79 جناب محمود مجیب اصغرصاحب اے خدا کیا نہیں دیا تو نے مانگے بن مانگے بھی دیا تو نے لاکھ دینوں کا ایک دینا ہے دل کو درد آشنا دیا تو نے قلب میرا سدا ہے حمد سرا مجھ کو نطق ثنا دیا تو نے روشنی کے لئے خداوندا شمس کا ہے دیا دیا تو نے تیرا محبوب ہے محمد پاک سارے عالم کی رہ نمائی کو فیض تیرا ہمیشہ جاری ہے ره مستقیم دکھلائی ہے ابتلاء میں رہا قدم ثابت اس کو صدق و صفا دیا تو نے خاتم الانبیاء دیا تو نے مهدی آخر زماں دیا تو نے ہم کو انعام ہے دیا تو نے اس کے ایماں کو دی چلا تو نے شکر واجب ہر ایک سانس ہے ٹھیک بسمل ہے کہا تو نے ( جذبات دل)