حمد و مناجات — Page 80
80 50 جناب سعید احمد اعجاز صاحب حمد تیرے ہی واسطے ہے اے جہانوں کے پالنے والے تو ہے رحمن تو رحیم بھی ہے رحم سینوں میں ڈالنے والے مالک یوم دیں ہے نام تیرا میری محنت کا اجر؟ کام تیرا! ہم عبادت تری ہی کرتے ہیں ہم اعانت تجھی سے مانگتے ہیں مستقیم ہم کو دکھا! ہم ہدایت تجھی سے مانگتے ہیں تو ره راه ان خوش نصیب لوگوں کی جن کو بخشی ہیں رحمتیں تو نے جن پہ تو نے کیا ہے اپنا فضل جن پہ بھیجیں ہیں رحمتیں تو نے زینهار ان کا راستہ نہ دکھا جن یہ نازل ہوا ہے تیرا غضب راہ سے ہٹ کے جو ہوئے گمراہ جن سے ناراض تو ہوا یارب التجا قبول فرما لے ہاں ! دعا قبول فرمالے الفضل لا ہور 20 فروری 1952ء)