حمد و مناجات

by Other Authors

Page 75 of 171

 حمد و مناجات — Page 75

75 جناب ماسٹر ضیاالدین ارشد صاحب شہید اے خدا تیرے لئے ہر حمد اور توصیف ہے وہ زباں لائیں کہاں سے جو کرے تیری ثنا پالنے والا شجر و انس اور ہر جان کا تیری قدرت ہے عیاں ہر برگ ہر گل سے سدا چاند پانی آگ سورج تو نے بے محنت دیا رزق بھی بے حد ملا جب کام ہے ان سے لیا راستہ ایسا بتا تو ہم کو اے پرور دگار جس پہ چل کر فضل اور انعام ہو حاصل تیرا مت چلیں ہم ایسی راہ پرجس سے ہو ناراض تو راستہ وہ گم نہ ہو جس سے ملے تیری رضا تا قیامت ارشد ناچیز کی ہے یہ دُعا چشمه علم و ہنر سے کر ہمیں بھی کچھ عطا