حمد و مناجات

by Other Authors

Page 74 of 171

 حمد و مناجات — Page 74

74 جناب عبدالسلام اختر صاحب میری نگاہوں سے چھپنے والے ترا بسیرا ہے کس چمن میں خموش پھولوں کی بزم میں یا خنک ستاروں کی انجمن میں تیری مشیت سے خارصحرا گلوں کے انداز پارہا ہے یہ تیری حکمت کہ ٹٹ کے کوئی سکوں کی بنسی بجارہا ہے یہ تیری قدرت کے خشک ذروں میں تیری طلعت سے نور آیا میں کیا کہوں تیرا نام لے لے کے مجھ کو کتنا سرور آیا ملاحتیں حسن کو عطا کیں تو عشق کے دل کو بندگی دی تیرے تبسم نے ماہ و انجم کے زرد چہروں کو روشنی دی تیرے کرشمے ہیں خشک و تر میں تری تحلی ہے بحر و بر میں شرر شرر میں حجر حجر میں، ثمر ثمر میں، نظر نظر میں اگرچہ اپنی حقیقوں سے نگاہ خود آشنا نہیں ہے مگر میں یہ جانتا ہوں دنیا میں کوئی تیرے سوا نہیں ہے (مصباح جون 1960ء)