حمد و مناجات — Page 169
169 محترمه سیده منصوره حنا صاحبه (ربوہ) وہ سب کی دُعاؤں کو سنتا ہے آشنا ہے بہت چھپا ہے سینوں میں کیا کچھ یہ جانتا ہے بہت ہر ایک پکارنے والے کی وہ ہی سنتا ہے مجھے تو اُس کے گرم ہی کا آسرا ہے بہت نہیں ہے اس کے سوا کوئی مونس و ہمدم کہ مہرباں ہے وہی اور جانتا ہے بہت جو اُس کے در کے گدا ہیں انہیں یقین ہے کہ ملے گا جو بھی اُسی در سے اور ملا ہے بہت یہ راز دل کروں افشاں کسی یہ کیوں جبکہ مجھے یقین ہے کہ وہ ذوالمجد و العطا ہے بہت کسی بھی غیر کے آگے یہ ہاتھ کیوں پھیلیں سبھی تو اُس نے دیا ہے اور دیا ہے بہت اُسی کے فضل و کرم پہ مجھے بھروسہ ہے مرے لئے تو جتا بس مرا خدا ہے بہت