حمد و مناجات

by Other Authors

Page 126 of 171

 حمد و مناجات — Page 126

126 جناب مبشر احمد راجیکی صاحب مشکل کشا ہے تیرے سوا کون کون مضطر نواز ہے تجھ کون حاجت روا ہے تیرے سوا بن کون راحت فزا ہے تیرے سوا کون منزل رساں ہے تیرے بغیر کون جادہ نما ہے تیرے سوا کس کی عادت ہے لطف فرمائی کس کا شیوا عطا ہے تیرے سوا کس کے در پر کروں جبیں سائی کس کو سجدہ روا ہے تیرے سوا کون تیرا ہے بندہ ناچیز کون میرا خدا ہے تیرے سوا جس کے لب پر ”نہیں“ نہیں آتی کون جانِ حیا ہے تیرے سوا کس نے دامن بھرا ہے تیرے بغیر کس نے جامہ دیا ہے تیرے سوا روپ میں جو دیا میں یکتا ہو کون ایسا پیا ہے تیرے سوا بھی اٹھا قدم مبشر کا کون بڑھ کر ملا ہے تیرے سوا (انصار اللہ ستمبر 1985ء)