حمد و مناجات

by Other Authors

Page 127 of 171

 حمد و مناجات — Page 127

127 جناب سیٹھ محد معین الدین صاحب محشر (حیدرآباد) اے تیرے قلب صاف میں کون و مکاں کی وسعتیں اے تیرے فیضِ عام سے شاہ و گدا ہیں شاد کام اے تیرا حسن بے مثال، نور خدائے لایزال اے تیرا جلوہ جمال شعله طور کا پیام زندگی تیرا پیام سرمدی چاره درد تیری نوائے لطف سے زخم نہاں کا التیام جو تیرے فیض سے ہوئے راہ و فا میں گام زن کار گر حیات میں ہو گئے فائز المرام جن کے دلوں کو بخش دی علم و یقیں کی روشنی ان کی نظر یہ کھل گیا راز حقیقت دوام محشر خستہ جاں بھی ہے تیرے کرم کا منتظر فيض عمیم سے ترے قلب ونظر ہو شاد کام