ہماری کہانی — Page 71
ا6 تضرع اور زاری کے ساتھ دعا جاری رکھی جائے اور اپنا تعلق اس کے ساتھ قائم رکھا جائے ورنہ ان بشارات کو اگر ہم لوگ اس کو ناراض کر دیں تو واپس نہ لے لے بہذا خون کا مقام ہے۔اب رہا تھوڑی سی تکلیف پیدائش کے وقت، تو یاد رکھو کہ ایسی بے بہا چیز کے حاصل کرنے میں کچھ نہ کچھ تکلیف اٹھانی پڑتی ہے مگر چونکہ ہم لوگ کمزور انسان ہیں لہذا ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہو کہ مولیٰ کریم تو بغیر تکلیف کے بھی یہ عطا کر سکتا ہے۔ہم کمزور انسان ہیں تو ہم پر رحم کر اور اپنے فضل و کرم سے آسان کردے اور آسانی اور خیریت اور عافیت کے ساتھ یہ نعمت غیر مترقبہ ہم کو عطا کرتا کہ ہم تیرا اور زیادہ شکر ادا کریں۔رقیہ۔یاد رکھو اور سمجھو کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑی عنایت کی ہے۔اس معاملہ میں شکوک وشبہات میں نہ پڑنا بلکہ اللہتعالیٰ پر پورا بھروسہ رکھنا۔دنیا میں صرف پیٹ بھرنا ہی مقصود نہیں ہے بلکہ اس سے بڑے مقاصد ہیں اس کے حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے اور خدا سے ہمیشہ دعا کرنی چاہیے وہ دنیا دی معاملات بھی ٹھیک کر دے گا اور ایسے ایسے طریقوں سے کرے گا کہ حیرت زدہ رہ جائیں گے بشرط یہ ہے کہ اس سے تعلق نہ توڑے۔تمہارا دوسرا خواب تو ظاہر ہی ہے اور صحیح ہے۔رقیہ۔ان رویا وغیرہ کا سلسلہ جو میرے ساتھ چلا ہے وہ سب کچھ میں لکھ تو نہیں سکتا مگر میں خود حیرت زدہ ہوں کہ اس حقیر نا چیز ذلیل گنہگار انسان پر اللہ تعالیٰ کی کیا کیا عنایات ہوئی ہیں اور وہ مجھے کس طرح چلا رہا ہے اور مجھے کیا کیا بشارات دی ہیں جو بیان سے باہر ہیں۔بظاہر کام کاج کا ابھی کچھ بندوبست نہیں ہوا ہے مگر ہر چیز کا وقت مقرر ہے اور انشاء اللہ سب کچھ اپنے وقت پر پورا ہوگا۔یہ سب باتیں تو انشاء اللہ جب اللہ مجھے اپنے بچھڑے ہوؤں سے ملائے گا کروں گا۔اللہ پر بھروسہ رکھو وہ ہم لوگوں کو ضائع نہیں کریگا اور اس درمیان میں بھی رزق عجیب عجیب طریقہ سے عطا کرے گا۔کیا تم کو کبھی گمان