ہماری کہانی — Page 70
از بمبئی المورخہ ۱۷ جولائی شید رقیہ۔تمہارے ۱۲ جولائی اور ۱۷ جولائی کے دو خط مجھے پہنچے۔کیفیت معلوم ہوئی سب سے پہلے تو میں تم کو تمہارے خواب کے متعلق مبارکباد دیتا ہوں کہ بہت اچھا خواب ہے اس کی تعبیر بہت اچھی ہے۔یہ مبشر خواب ہے یعنی بشارت دینے والا۔دیکھو پہلے تو جہاز کا سفر، یہ تم کو معلوم ہے کہ بہت اچھا ہوا کرتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ تم کو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ ایک لڑکا عطا کرے گا۔تم کو معلوم ہے کہ ریحانہ کے وقت میں تم کو نام دیا گیا تھا کہ عطاء اللہ رکھنا نام مردانہ ہے مگر لڑ کی پیدا ہوئی مگر اسکے تم کو نام بتایا گیا ہے مریم رکھنا جو زنانہ نام ہے اور یہ لڑکے کی بشارت ہے مگر صرف اتنا ہی نہیں اس لفظ مریم کے اندر بہت سے راز ہیں جو افسوس ہے کہ میں خطہ میں تم کو سمجھا نہیں سکتا۔قرآن شریف میں سورہ تحریم کے آخر میں چند آیات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں کی مثال مریم سے دی ہے۔اس پر غور کرتے سے بہت سے اسرار کھلتے ہیں تم لوگوں کو اتنی فرصت اور سمجھ کہاں کہ اس پر غور کرو مگر میں مختصر میں چند موٹی باتیں سمجھاتا ہوں۔تصوف میں صفت مریمی ایک کیفیت ہے اور وہ کیفیت کامل مومن متقی پاکبانہ کی ہے لہذا تم کو ایک کامل مومن منتقی پاکباز صالح بلکہ ولی لڑکے کی بشارت ہے اور مریمی صفت پر اگر وہ قائم رہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ اس میں نفخ روح کرتا ہے کہ وہ کامل اور بڑے درجہ کا ولی اللہ ہوتا ہے جیسے خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ وغیرہ اور تم کو معلوم ہے کہ اس زمانہ میں میری دعائیں کیا تھیں اور کلکتہ سے نکلنے کے بعد سے آج تک اور خصوصاً قادیان میں میں نے اس کے متعلق بہت دعائیں کی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری ناچیز کی دعاؤں کو قبول فرما لیا ہے مگر یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کا غلام نہیں ہے وہ کسی کے ظن اور قیاس کی پرواہ نہیں کرتا۔ضروری بات ہے کہ اللہ تعالی سے برابر سلسلہ وار