ہماری کہانی

by Other Authors

Page 67 of 124

ہماری کہانی — Page 67

4< مگر میرے محسن ومرتی اصلاح کس چیز کی جس کے متعلق آپ خود کچھ نہیں جانتے بلکہ علماء حنفی سنت و الجماعت فیصلوں پر آپ کا دارو مدار ہے اور مجھے ان کے فتووں کی حقیقت معلوم ہے پھر میری اصلاح ان کے فتووں سے کیسے ہو سکتی ہے۔دوسری صورت جو آپ نے جبر سے کام لینا کا رستہ اختیار کیا تھا۔کیا دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے کہ جبر سے کسی کے عقائد بدلے گئے ہوں۔آپ کی مرضی آپ ان علماء کے پیچھے چلئے اور ان کو صحیح سمجھئے آپ کو اختیار ہے اور اسی میں آپ اپنی نجات سمجھیئے۔مگر یہ حق کہاں سے آپ کو پہنچ گیا کہ دوسروں کو بھی آپ اس کیلئے مجبور کریں جو کہ اتخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهَا لَهُمْ أَرْبَا مِن دُو الله توبه (۱۳) کی دارننگ کا خیال کرتے ہوئے فرقوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيعَاً - (الانعام : ١٩٠) والوں سے الگ ہو کر اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اللہ سے کرے۔کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ آپ کی رائے کے مطابق اگر میں چلوں تو آپ اسکی گارنٹی کر سکتے ہیں کہ مجھے دوزخ سے بچا کر آپ جنت میں لے جائیں گے۔یا یہ علماء اس کی گارنٹی کر سکتے ہیں ؟ ہرگز نہیں کر سکتے۔اگر وہ کریں بھی تو یہ غلط ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں صاف صاف فرماتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں ہرگز ہرگز وہاں کسی کا بوجھ نہیں اٹھایا جائے گا پھر یہ سب کچھ آپ نے کس لئے کیا ؟ مجھے افسوس ہے کہ آپ نے بغیر سمجھے بوجھے بڑی بڑی ذمہ داری اٹھالی۔کاش یہ قصہ آپ ان علماء کے لئے ہی چھوڑ دیتے اور ان کو ہی فتوے لکھنے دیتے آپ اس میں اپنا ہاتھ نہ رنگتے اور اتنی بھاری ذمہ داریاں نہ اٹھاتے قبل مرند کا ثواب انہی کو لینے دیتے۔جن بیچاروں کو مرتد کے معنے بھی معلوم نہیں مرتد تو وہ ہوتا ہے جو اسلام میں داخل ہو کر پھر اپنے پرانے مذہب پر جاتا ہے نہ کہ وہ جو اسلام کے لفظاً ومعناً ہر ہر حکم کو قابل عمل سمجھتا ہو اور اس سے ایک قدم آگے