ہماری کہانی

by Other Authors

Page 66 of 124

ہماری کہانی — Page 66

44 یہ تو چند اک مثالیں ہیں جن سے آپ جیسا عقلمند اور سمجھدار آدمی بہت کچھ قیاس کر سکتا ہے۔میں جانتا ہوں کہ جواب میں آپ یہی فرمائیں گے کہ آپ کا مقصد صرف اصلاح تھا۔آپ کو مجھ سے اور میرے بچوں سے بہت محبت ہے یہ بالکل ٹھیک ہے مجھے اس کا اقرار ہے لیکن اب آپ کو معلوم ہو چکا ہوگا کہ اس لاغر نحیف کمزوری، خاموش طبع مریضی ، تنگدست انسان کے جسم کے اندر ایک سچائی کی ناقابل تسخیر روح ہے۔(۱) غرض کہ نتیجہ یہ نکلا کہ دوسروں نے اس سے بہت فائدہ اٹھایا اور میرے رزق کے راستے بند کرنے کی اور مجھے ذلیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔(۲) آپ نے مجھ سے گفتگو سے انکار کر کے سمجھوتے کی تمام راہیں بند کر دیں۔(۳) مجبوراً مجھے یہ سفر اختیار کرنا پڑا جس سے شاید نہیں بلکہ یقینی یہ صورت پیدا ہو گئی کہ ہمیشہ کے لئے میں اپنے بیوی بچوں سے جدا ہو گیا اور اس مرض الموت میں رفیقہ حیات کی خدمت سے محروم ہو گیا۔دام، میری صحت کی جو حالت ہے اس سے شاید آپ کا دل بھی گواہی دے رہا ہوگا۔اب میرانہ زندہ آنا محال ہے۔مرنے کے دن تو میں گن ہی رہا تھا۔مرنا تو ہر حال ایک دن ہے ہی مگر اس سفر میں مجھے موت آئی اور میں غریب الوطن مرا تو کیا آپ کا دل یہ گواہی نہیں دے گا کہ میرے خون کی کچھ ذمہ داری آپ پر بھی ہوگی آپ شاید اس طرح اپنے دل کی تسلی کرلیں گے کہ آپ تو اصلاح کے لئے کر رہے تھے۔میں نے حماقت کی اور چل پڑا جس کے آپ ذمہ دار نہیں ہیں۔مجھے گویا آپ کے آگے ہتھیار ڈال دینا چاہیے تھا اور احمدیت سے رجوع کر لینا تھا پھر سب کچھ درست ہو جاتا۔