ہماری کہانی

by Other Authors

Page 107 of 124

ہماری کہانی — Page 107

1۔6 کہ ان کو بھی پاکستان بلالو مریم بہن نے ہمارے ساتھ جو سلوک کیا اس کی مثال نہیں ہے۔الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے آمین خاندان والوں نے سوچا ہوگا عزت ذلت ان کے ہاتخذ ہے مگر مولیٰ کریم نے ہم کو عزت بھی دی اور ان کو دکھایا بھی کہ جو خدا کی خاطر ذات دیئے جاتے میں انہیں خدا تعالیٰ کیسے اعزاز سے نوازتا ہے۔مریم بہن کے توجہ دلانے سے کلکتہ میں الیاس صاحب کی کمپنی کی برانچ کا ڈائرکٹر محمد صاحب کو بنا دیا گیا۔اس طرح مالی کشائش ہو گئی اور چٹا گانگ کے کرم فرماؤں میں وہاں کے کمشنر صاحب اور رحمت اللہ باجوہ صاحب ، انور کا ہوں صاحب ، ڈاکٹر حمید صاحب کی فیمیلیز نفتیں اللہ تعالیٰ کا ایک احسان یہ بھی ہوا کہ عبد الکریم صاحب کے بیٹوں کی دوستی جنرل اختر حسن ملک صاحب سے ہو گئی۔اس طرح احمدیت میں اللہ پاک کی دی ہوئی عزت کو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھتے۔کے آغاز میں کلکتہ میں آئے دن ہندو مسلم فسادات ہونے کی وجہ سے مکان تبدیل کرنا پڑا۔اب جو مکان ملاوہ پارک سرکس میں تھا۔پارک، سرکس میں جماعت کی مسجد بھی تھی جس سے ہمیں بہت سہولت ہو گئی اور بچے بھی مسجد میں آنے جانے لگے۔برقعہ پہنے پر بحث جاری رہتی۔آپا زبیدہ صاحبہ کہیں دعا کرو اور صبر کرو۔اللہ مدد کرے گا۔چھوٹی بہن ریحانہ نے بی اے بی ٹی کر لیا۔بغیر احمدیوں کے رشتے آئے مگر اس نے خود فیصلہ کیا کہ شادی ہوگی تو احمدیوں میں ہوگی چنانچہ اللہ پاک نے ہماری مدد کی اور احمدیوں کی معاونت سے خورشید حسین صاحب سے اس کی شادی ہوگئی۔محمد صاحب کی کمپنی میں بڑے بڑے انقلاب آئے۔سازشیں ہوئیں آپس