ہمارا خدا

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 47 of 255

ہمارا خدا — Page 47

مجرموں کی صف میں کھڑا کر دیتا ہے۔پس خدا سے ڈر اور راستہ میں بیٹھا رہ کر اپنی ہلاکت اور دوسروں کی گمراہی کا موجب نہ بن۔احتیاطی دلیل خدا کی ہستی کے متعلق عقلی دلائل اب میں مختصر طور پر چند وہ عقلی دلائل بیان کرتا ہوں جن سے ہمیں خدا تعالیٰ کی ہستی کا پتہ چلتا ہے اور جیسا کے اوپر بیان ہوا ہے یہ دلائل ہمیں صرف ” ہونا چاہیئے کے مقام تک لے جاتے ہیں اور اس سے اوپر جانے کے واسطے ہمیں اور قسم کے دلائل کی ضرورت ہوگی جو انشاء اللہ بعد میں بیان کئے جائیں گے۔مگر ان عقلی دلائل کے بیان کرنے سے قبل میں ایک ایسی دلیل بیان کرنا چاہتا ہوں جو محض ایک احتیاطی دلیل ہے۔یہ بات مخفی نہیں ہے کہ بعض اوقات ہم دنیا میں ایک کام محض اس لئے اختیار کرتے ہیں کہ اس کا اختیار کرنا گو و یسے کسی معقول بنا پر ضروری نہ ہومگر احتیاط کے پہلوکومدنظر رکھ کر ضروری ہوتا ہے۔مثلاً اگر ہم رات کے وقت کسی جنگل بیابان میں ڈیرہ لگاتے ہیں تو بعض اوقات باوجود اس علم کے کہ جنگل کے اس حصہ میں کسی درندہ یا چور چکار کا اندیشہ نہیں ہے ہم احتیا طا رات کے وقت پہرہ کا انتظام کر لیتے ہیں اس خیال سے کہ گو بظاہر کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ کوئی خطرہ کا احتمال پیدا ہو جائے اور اُس وقت ہم بے دست و پا ہوں اور ہماری عقل ہمیں یہی مشورہ دیتی ہے کہ اگر تو کوئی خطرہ پیدا نہ ہوا تو اس صورت میں پہرہ کا انتظام ہمارے لئے نقصان دہ نہیں اور اگر کوئی خطرہ پیدا ہو گیا تو لاریب پہرہ کا انتظام ہمیں بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔الغرض بسا اوقات ہم ایک کام محض احتیاطی پہلو سے اختیار کرتے ہیں اور ساری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ اس قسم 47