ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 17 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 17

چاہیے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی سنت ہے۔یہ ممکن نہیں کہ ایک انسان میں سو فیصد عادات دوسرے کے موافق ہوں۔ایسا کرنے سے گھر میں ناچاقی کی صورتحال سے بچا جاسکتا ہے اور اگر خاوند کوئی ایسی بات دیکھے بھی تو اس کا فرض ہے کہ پیار محبت سے اس مسئلہ کو اپنے بیوی بچوں پر واضح کرے اور سمجھائے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :۔مومن کو اپنی مومنہ بیوی سے نفرت اور بغض نہیں رکھنا چاہیے اگر اس کی ایک بات اسے نا پسند ہے تو دوسری بات پسندیدہ ہو سکتی ہے۔( یعنی بیوی سے تعلق اس کی خوبیوں پر نظر رکھتے ہوئے رکھنا چاہیے ) (مسلم کتاب النکاح) انگریزی محاورہ ہے۔DO NOT SPY ON YOUR WIFE کہ اگر خوشحال زندگی بسر کرنا چاہتے ہو تو اپنی بیوی کی کمزوری کی ٹوہ میں نہ لگے رہو۔قرآن کریم نے بھی جس کی بد عادت سے بچنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔شوہر کی اطاعت کرنے والی بیوی کا اجر حضرت اسماء بنت یزید انصاریہؓ زوجہ حضرت ابوسعید انصاری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عورتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عرض کی : (اے اللہ کے رسول اللہ تعالیٰ نے آپ کو مردوں اور عورتوں دونوں کی طرف مبعوث فرمایا ہے ہم ایمان لے آئیں اور آپ کی اتباع اور پیروی کی اور ہم عورتوں کی جماعت پردوں میں بند گھریلو کام کرنے والی ، مردوں کی خواہشات کو پورا کرنے کا ذریعہ، ان کے بچوں کو اٹھانے والی ہیں۔مردوں کو جمعہ، نماز اور جنازوں میں حاضری کی بناء پر فضیلت دی گئی جبکہ وہ جہاد کے لئے نکلتے ہیں تو ہم ان کے اموال کی حفاظت اور ان کے بچوں کی تربیت کرتی ہیں تو کیا ہم اجر میں ان کے شریک 17