ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 16 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 16

حضرت ام سلیم بنت ملحان نے بھی شادی کے لئے دین کے پہلو کو مقدم رکھا اور دونوں میاں بیوی نے اپنے لخت جگر کی وفات پر جس صبر کا مظاہرہ کیا اور مسابقت کی روح کا نمونہ دکھایا وہ بے مثال ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کی خدا سے خبر پا کر تعریف فرمائی۔خاتون نے اپنے خاوند کا خیال کرتے ہوئے کہ سفر سے تھکے آئے ہیں لخت جگر کی وفات پر ساری رات انہیں نہ بتا یا کہ وہ آرام کرلیں اور غیر معمولی حو صلے کا مظاہرہ کیا اسی طرح یہ موقع ایسا تھا کہ خاوند ایسے موقع پر سیخ پا بھی ہوسکتا تھا کہ اتنا بڑا واقعہ ہو گیا اور مجھے بتایا تک نہیں لیکن حضرت ابوطلحہ نے قطعا کوئی ایسی بات نہ کی بلکہ صبر و استقامت میں اپنی زوجہ محترمہ کے ساتھ شریک ہو گئے اور ایک ایسا جملہ کہا جس سے دونوں میں مسابقت کی روح پیدا ہو گئی۔حسین طرز عمل حضرت زینب بنت ابی معاویہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی بیوی تھیں۔آپ فرماتی ہیں حضرت عبد اللہ بن مسعود جب کسی حاجت سے تشریف لاتے تو دروازے پر رک کر کھانستے تا اطلاع ہو جائے اور اچانک نہ آئیں کہ کوئی بات آپ کو ناگوار گزرے۔اسی طرح ایک بار تشریف لائے تو کھانسنے لگے۔میرے پاس ایک بڑھیا تھی جو ایک بیماری سے جھاڑ پھونک کر رہی تھی میں نے اس کو فور اچار پائی کے نیچے چھپا دیا۔جب آپ کو اس جھاڑ پھونک کا علم ہو گیا تو آپ نے سمجھایا کہ یہ طریق درست نہیں اور شرک ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاء یابی کے لئے بتائی ہوئی دعا سکھائی۔(سنن ابی داؤد جلد 4 صفحہ 13 باب في تعليق التمائم) یہ ایک بہت حسین اور مفید طرز عمل ہے جو ہمیں اس واقعہ میں ملتا ہے کہ خاوند جب گھر آئے تو اسے گھر چوروں کی طرح داخل نہ ہونا چاہئے بلکہ کسی طریق سے پہلے مطلع کرنا 16