ہمارا گھر ہماری جنت

by Other Authors

Page 18 of 57

ہمارا گھر ہماری جنت — Page 18

ہوں گی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو متوجہ کیا اور فرمایا کیا تم نے اس سے بہتر کسی عورت کو دین کا مسئلہ پوچھتے دیکھا ہے؟ صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نہیں سمجھتے تھے کہ عورت بھی اس بات کی طرف راہنمائی پکڑ سکتی ہے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء سے فرمایا : واپس جاؤ اور اپنے پیچھے عورتوں کو بتلا دو کہ تم میں ہر ایک کا اپنے شوہر کی اطاعت کرنا اور اس کی رضا کو تلاش کرنا اور اس کی موافقت میں اتباع کرنا ( درجہ و ثواب میں ) ان تمام باتوں کے برابر کر دے گا جو تم نے مردوں کے متعلق ذکر کی ہیں۔اسلام میں پہلا ضلع (الاستيعاب جلد 4 صفحه 350) حضرت حبیبہ بنت سہل انصاریہ کی شادی حضرت ثابت بن قیس سے ہوئی۔لیکن یہ تعلق قائم نہ رہ سکا۔چنانچہ جب حضرت حبیبہ نے خیال کیا کہ اب یہ تعلق مزید قائم نہیں رہ سکتا تو آپ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا۔یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ثابت پر اس کے دین اور اخلاق میں کوئی عیب نہیں لگاتی۔لیکن میں اسلام میں کفر ( ناشکری ) کو نا پسند کرتی ہوں اور میں اس کے بغض کی بھی طاقت نہیں رکھتی تو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا تم اس کو اس کا باغ لوٹا سکتی ہو؟ عرض کیا جی ہاں۔تو آپ نے باغ لوٹا دیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے درمیان تفریق کر دی اور اسلام میں یہ پہلا ضلع تھا۔(بخاری کتاب الطلاق باب الخلع و كيف الطلاق فيه) اسلام میں ہونے والا یہ پہلا خلع بھی ہمارے لئے راہنما ہے کہ یہ میاں بیوی الگ بھی ہو رہے ہیں تو یہ طریق اختیار نہیں کر رہے کہ ایک دوسرے پر گندا چھال رہے ہوں اور الزام تراشی 18