ہمارا گھر ہماری جنت — Page 6
تمام لوگوں سے زیادہ نرم خو تھے اور سب سے زیادہ کریم۔عام آدمیوں کی طرح بلا تکلف گھر میں رہنے والے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تیوری نہیں چڑھائی ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔نیز آپ فرماتی ہیں کہ اپنی ساری زندگی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی کسی بیوی پر ہاتھ اٹھایا نہ بھی کسی خادم کو مارا۔گھر کے کام کاج میں مدد کرنا (شمائل ترمذی باب ما جاء فی خلق رسول اللہ ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جتنا وقت آپ سنی لیا ایم گھر پر ہوتے تھے گھر والوں کی مدد اور خدمت میں مصروف رہتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کا بلا وا آتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے جاتے۔(بخاری کتاب الادب باب كيف يكون الرجل فى اهله) کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کیا کیا کرتے تھے۔فرمانے لگیں آپ تمام انسانوں کی طرح ایک انسان تھے۔کپڑے کو خود پیوند لگا لیتے تھے بکری کا دودھ خود دوہ لیتے تھے اور ذاتی کام خود کر لیا کرتے تھے۔(مسند احمد بن حنبل) اسی طرح بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کپڑے خود سی لیتے تھے، جو تے ٹانک لیا کرتے تھے اور گھر کا ڈول وغیرہ خود مرمت کر لیتے تھے۔(مسند احمد بن حنبل رات کو دیر سے گھر لوٹتے تو کسی کو زحمت دیے یا جگائے بغیر کھانا یا دودھ خود تناول فرمالیتے۔(مسلم کتاب الاشربه باب اکرام الضيف