ہمارا گھر ہماری جنت — Page 5
واقعات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو قرآن مجید میں اسوہ حسنہ قرار دیا گیا ہے اور فرمایا گیا ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی محبت چاہتے ہو تو آنحضور کی سنت کی اتباع کرو۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم زندگی کے ہر شعبہ میں اسوہ حسنہ ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے سب سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک میں بہتر ہے اور میں تم سب سے بڑھ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا ہوں“۔مندرجہ ذیل واقعات آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر اس پہلو سے روشنی ڈالتے ہیں اور عائلی زندگی میں ایک جنت نظیر معاشرہ کے قیام کے لئے دعوت تقلید و عمل دیتے ہیں :۔حضرت خدیجہ کی گواہی حضرت خدیجہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قریبا پندرہ برس کا طویل عرصہ گزارنے کے بعد پہلی وحی کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن معاشرت کے بارے میں جو گواہی دی وہ یہ تھی۔”خدا تعالیٰ کبھی آپ کو ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ صلہ رحمی کرتے ہیں ، رشتہ داروں سے حسن سلوک فرماتے ہیں، بوجھ اٹھاتے ہیں اور جو نیکیاں معدوم ہو چکی ہیں انہیں زندہ کرتے ہیں اور مہمان نواز ہیں، ضروریات حقہ میں امداد کرتے ہیں۔حضرت عائشہ کی گواہی (بخاری کتاب بدء الوحی) حضرت عائشہ کی شہادت گھر یلو زندگی کے بارہ میں یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 5