ہمارا آقا ﷺ — Page 82
ہمارا آقا ع 82 محض اپنے فضل سے چھپر پھاڑ کر یہ بیش بہا دولت دی۔شادی کے بعد جب خدیجہ پر اپنے شوہر کے باطنی کمالات ظاہر ہوئے تو انہیں تجربہ ہوا کہ دنیا میں کوئی بھی انسان ایسے اعلیٰ اور ایسے بے نظیر اخلاق کا مالک نہیں جیسے میرے شو ہر محمد میں لاتے ہیں۔یہ معلوم کرنے کے بعد خدیجہ محسوس کرتی تھیں کہ میں دنیا میں سب سے خوش قسمت عورت ہوں اور وہ واقعی ایسی ہی تھیں۔الله آپ ﷺ کی سیرة و عادات کو بہت قریب سے دیکھ کر خدیجہ اپنے نہایت واجب التعظیم شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری میں کھو گئیں اور انہوں نے ایسا شاندار اور پاکیزہ نمونہ اپنی محبت والفت کا دکھایا جو دنیا بھر کی نیک خواتین کے لئے اسوۂ حسنہ ہے۔خدیجہ حق الیقین کے ساتھ اس واقعی حقیقت تک پہنچ گئیں کہ لندن میں شاید کچھ کھوٹ ہو ، مگر میرے پیارے شوہر میں کوئی عیب نہیں۔وہ گناہ اور معاصی سے اتنا ہی دور ہے جیسے مشرق سے مغرب۔خدیجہ تمام مکہ میں سب سے زیادہ مالدار عورت تھیں۔شادی کے بعد جب اُن کو خوب اچھی طرح اپنے شوہر کی خوبیوں کا اندازہ ہو گیا تو انہوں نے اپنا سارا مال و منال اور اپنا تمام روپیہ پیسہ نکال کر اپنے رفیق حیات کے قدموں میں ڈال دیا اور عرض کی کہ اب یہ سب کچھ آپ