ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 81 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 81

ہمارا آقاعل الله 81 (26) جاثار بیوی نکاح کے وقت خدیجہ کے نزدیک اُن کے شوہر ایک عام نیک اور صالح انسان تھے اور چونکہ خدیجہ خود نہایت شریف الطبع ، نیک طینت اور عفیفہ خاتون تھیں اس لئے انہوں نے اپنے شوہر کو امراء کے طبقے میں سے منتخب نہیں کیا، جو بالعموم سینکڑوں عیوب کا مجموعہ اور ہزاروں برائیوں کا مخزن ہوتے ہیں۔بلکہ انہوں نے ایسے انسان کو اپنے لئے پسند کیا۔جس کے پاس اگر چہ درہم و دینار کی فراوانی نہ تھی مگر نیکی اور پر ہیز گاری کی دولت سے مالا مال تھا۔جس کی دیانتداری اور معاملہ منہمی کا خود اُن کو ذاتی طور پر تجربہ ہو چکا تھا۔مگر یہ سب کچھ نو جوان شوہر کے اخلاق فاضلہ کا صرف بیرونی حصہ تھا۔جو باطنی فضائل و محامد اُس کی ذات میں پنہاں تھے، اُن کا خدیجہ کو پتہ نہ تھا۔اب جبکہ ایک جگہ اور ایک ساتھ رہنا ہوا تو خد بچہ کو کچھ کچھ علم اس بات کا ہوا کہ اس کا محترم اور مقدس شو ہر کیسی عجیب و غریب شخصیت اور کیسے عدیم المثال اخلاق کا مالک ہے۔خدیجہ کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہ تھی کہ عرب کے تاریک ذرات سے بھی ایسا ماہ کامل اُٹھ سکتا ہے جس کی روشنی ، وقت آئے گا کہ تمام دنیا میں پھیل جائے گی۔خدیجہ کی خوش قسمتی کی قسم کھانی چاہئے جسے اللہ تعالیٰ نے