ہمارا آقا ﷺ — Page 79
ہمارا آقا ع 79 شام کو نفیسہ پھر آئی اور پوچھنے لگی: " کہئے ! آپ نے اپنے چچا سے پوچھا تھا ؟ نوجوان نے کہا : ہاں میں نے اُن سے ذکر کیا تھا وہ راضی ہیں “ نفیسہ خوش ہوکر بولی: 'بڑا اچھا ہوا اب یہ مبارک تقریب جلد عمل میں آجانی چاہیے کیونکہ نیک کام میں دبیر مناسب نہیں۔“ نوجوان نے کہا : ” میں اس کا بھی اپنے چچا سے ذکر کروں گا۔جیسا کچھ وہ جواب دیں گے، یا جب وہ کرنا چاہیں گے ، اس سے تمہیں مطلع کر دوں گا؟“ تھوڑے دنوں میں سارے معاملات طے ہو گئے محمد ﷺ اپنے چچاؤں اور اکابرین قریش کے ساتھ خدیجہ کے مکان پر تشریف لے گئے۔پانچ سو درہم مہر مقرر ہوا۔ابو طالب نے نکاح پڑھا، اور دونوں کی شادی ہوگئی۔خدیجہ ! تجھ پر ہزاروں سلام۔تو وہ خوش نصیب اور مقدس خاتون ہے جس کو میرے آقا ﷺ کی سب سے پہلی بیوی بنے کا شرف حاصل ہوا۔خدیجہ اور محمد مدینے کی یہ شادی پاکیزگی اور طہارت کی بہترین مثال تھی۔کیونکہ نکاح کے وقت خدیجہ کی عمر 40 سال کی اور اُن کے شوہر کی 25 سال کی تھی۔خدیجہ نے یہ خیال نہ کیا کہ میں ایک غریب آدمی سے شادی کر کے قوم اور قبیلے میں اپنی سبکی کرا رہی ہوں۔اُنہوں نے صرف