ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 78 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 78

ہمارا آقا ع 78 خواہش مند ہیں اور انہوں نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے۔بشرطیکہ آپ بھی رضا مند ہوں“ نوجوان نے قدرے تامل سے کہا:۔” میری اس معاملہ میں کیا رائے ہوسکتی ہے یہ بات تو میرے چا سے پو چھنی چاہیے جن کے پاس میں رہتا ہوں اور جو میرے سر پرست ہیں۔صلى الله نفیسہ نے یہ سن کر کہا:۔" جب تک خود آپ ﷺ کی اپنی مرضی نہ ہو، اُس وقت تک ابو طالب سے پوچھنا یا کہنا بیکار ہے۔“ نوجوان نے کہا : نہیں یہ بات نہیں۔اگر چھا کو یہ رشتہ منظور ہو تو پھر مجھے انکار نہیں ہوگا۔“ صلى الله نفیسہ کہنے لگی :۔تو پھر آپ علیہ خود ہی اپنے چا سے اُن کی ” مرضی دریافت کر لیں۔میں پھر کسی وقت آگر آپ سے اس کے متعلق پوچھ لوں گی۔“ نفیسہ کے جانے کے بعد نو جوان بھیجے نے اپنے پچا سے اس قصہ کا ذکر کیا ، تو وہ کہنے لگے کہ اگر خدیجہ کی خود خواہش ہے تو بے شک کرلو۔خدیجہ کوئی غیر نہیں۔رشتہ میں تمہاری چچیری بہن لگتی ہے۔ابو طالب کے علاوہ اپنے دوسرے چچاؤں سے بھی نوجوان نے صلاح لی۔سب کی یہی رائے ہوئی کہ رشتہ بہت مناسب اور نہایت اچھا ہے۔