ہمارا آقا ﷺ — Page 62
ہمارا آقا ع 62 آپ دونوں میرے ساتھ چلیں اور میرے ہاں قیام فرما ئیں ، میں آپ کو خود وہاں تک لے چلوں گا جہاں براض رہتا ہے اور اس کے قتل کرنے 66 میں آپ کی امداد کروں گا۔“ آنے والے حادثہ سے بے خبر ، دونوں براض کے ساتھ ہو لیے اور دل میں خوش تھے کہ بڑی آسانی سے کام بن گیا۔براض اُن کو اپنے گھر لے گیا اور اُن کے قیام اور طعام کا انتظام کیا۔اُن کے انٹوں کو بھی علیحدہ باندھ کر چارہ وغیرہ دے دیا۔غرض اُن کی خوب آؤ بھگت کی۔ایک دن تو خاطر تواضع میں گزارا دوسرے دن کہنے لگا : ” تم - دونوں میں سے جو نسبتاً زیادہ بہادر ہو اور جس کی تلوار بھی خوب تیز ہو وہ میرے ساتھ چلے تا کہ میں اُسے براض کا پتہ بتاؤں اور اُسے وہاں لے چلوں جہاں وہ بد بخت چھپا ہوا ہے۔اس پر مسادر بولا کہ میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں، یہ اسد یہیں رہے گا اور اونٹوں کی رکھوالی کرتا رہے گا۔مسادر کو ساتھ لے کر براض شہر سے نکلا اور کھنڈروں میں سے ہوتا ہوا ایک مقام پر پہنچ کر رک گیا اور مساور سے کہنے لگا اس سامنے والے کھنڈر میں براض رہتا ہے۔تم یہاں ٹھہرو میں دیکھ آؤں کہ موجود ہے یا نہیں ؟“