ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 54 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 54

ہمارا آقا ع 54 حکم کی تعمیل میں فوراً ہوا چلنے لگی اور بچہ فرش پر لیٹ کر سو گیا۔جب اُس کی آنکھ کھلی تو شام ہو چکی تھی اور سورج سامنے کی پہاڑی میں غروب ہو رہا تھا۔بچہ گھبرا کر کھڑا ہو گیا اور بکریوں کی فکر میں جلدی جلدی جنگل کو چلا گیا۔تجربہ نا کامیاب ہوا۔بچے نے سوچا ، آج تو نیند آ گئی اور کسی محفل میں شریک نہ ہو سکا اچھا پھر کسی روز سہی۔ایک اور دن جبکہ موسم بہت خوشگوار تھا۔چھوٹے بچے نے بکریاں اپنے ساتھی کو سو نہیں اور خود شہر کو چل دیا۔مگر اس روز کچھ ایسا ہی اتفاق پیش آیا اور چھوٹا بچہ کسی محفل میں شریک نہ ہو سکا۔اس کے بعد اُس لڑکے کو اس قسم کی محفلوں سے کچھ نفرت کی ہوگئی اور اُس نے پھر کبھی ان میں شمولیت کا ارادہ نہیں کیا۔جانتے ہو یہ چھوٹا بچہ کون تھا۔یہ تھا میرا پیارا آقا محمد مصطفی علی اللہ