ہمارا آقا ﷺ — Page 55
ہمارا آقاعل الله 55 55 (20) بچے کا پہلا سفر قریش کی ساری قوم تجارت پیشہ تھی۔ہر سال ان کے تجارتی قافلے شام، عراق ، فلسطین اور مصر تک جایا کرتے تھے اور دوسری طرف ہندوستان سے لے کر چین تک کے ممالک سے اُن کے تجارتی تعلقات قائم تھے۔جو چیزیں دوسرے ملکوں میں ہوتیں وہ خرید لاتے جو اپنی چیزیں لے جاتے وہ دوسرے ملکوں میں بیچ آتے۔تجارت میں قریش کو ایک بڑی آسانی یہ تھی کہ اگر چہ عرب میں اُس وقت عام طور پر لوٹ مار کی گرم بازاری تھی۔افراد چھوڑ قافلے تک بھی ڈاکوؤں ، رہزنوں اور لٹیروں سے امن میں نہ تھے۔جو بھی ہتھے چڑھ جاتا اُسےلوٹ لیتے۔جو مقابلہ سے پیش آتا فوراً اُس کا صفایا کر کے رکھ دیتے اُن کو نہ لوٹ مار سے کچھ شرم تھی، نہ قتل وغارت سے کچھ عار۔غرض ے وہ تھے قتل و غارت میں چالاک ایسے درندے ہوں جنگل کے بے باک جیسے مگر قریش چونکہ کعبہ کے متولی تھے اور کعبہ کی تعظیم عرب کا ہر شخص کرتا تھا۔اس لئے قریش کا سارے عرب کے لوگوں میں خاص ادب تھا اور اسی احترام کا نتیجہ تھا کہ قریش کے تجارتی قافلے صحراؤں کو عبور