ہمارا آقا ﷺ — Page 53
ہمارا آقا 53 کسی ایسی محفل کا لطف اٹھاؤں؟ ذرا دیکھ تو آؤں ان مجلسوں میں ہوتا کیا ہے؟ یہ سوچ کر چھوٹے بچے نے اپنے ساتھی سے کہا:۔" دوست ! میرا دل آج شہر کی مجلس دیکھنے کو چاہ رہا ہے مگر مشکل یہ ہے کہ ان بکریوں کا کیا کروں جو چُرانے کے لیے میرے سپرد کی گئی ہیں؟ میری سمجھ میں ایک بات آئی ہے۔اگر تم میری بکریوں کی حفاظت کا وعدہ کرو تو میں ذرا کی ذرا شہر جا کر ان مجالس کا لطف اٹھا آؤں۔اس کے بدلے کل تم شہر ہو آنا۔میں تمہاری بکریوں کی حفاظت کروں گا۔“ ساتھی نے بات مان لی اور چھوٹا بچہ شہر کے سیر تماشے میں شریک ہونے کے لیے خوشی خوشی روانہ ہو گیا۔مگر ا بھی شہر میں داخل نہیں ہوا تھا کہ شہر کے کنارے پر اُسے ایک مکان میں کچھ آدمی جمع نظر آئے۔بچہ نے کسی سے پوچھا: ” یہاں کہا ہورہا ہے؟“ لوگوں نے کہا:۔ایک شادی کی تیاریاں ہو رہی ہیں؟“ چھوٹا بچہ بغیر کسی خیال کے گھر کے اندر چلا گیا۔وہاں فرش بچھا ہوا تھا اور لوگ دولہا کے آنے کے منتظر بیٹھے تھے۔بچہ بھی فرش پر بیٹھ گیا۔اس کے بیٹھتے ہی خدا نے ہواؤں کے فرشتے کو حکم دیا کہ ایسی ملکی اور ٹھنڈی ہوا چلا ؤ کہ بچے کو نیند آ جائے۔