ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 138 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 138

ہمارا آقاعل الله 138 20 تاریکی میں روشنی (36) جو کچھ اوپر کے بیانوں میں تم نے پڑھا۔یہ اُس کیفیت کا مختصر سا خاکہ ہے جو اُس وقت عرب کی تھی۔نہ صرف عرب کی بلکہ ساری دنیا کی اُس زمانہ میں قریبا یہی حالت تھی۔عرب کے ہمسایہ ملک ایران میں آتش پرستی زوروں پر تھی اور لوگ عیش وعشرت میں ڈوبے ہوئے ہر قسم کے فسق و فجور کے عادی بن چکے تھے۔ہندوستان ایک کروڑ اسی لاکھ معبودوں کے قبضے میں بُری طرح پھنسا ہوا تھا اور اپنے سوا ساری دنیا کو پیچھے سمجھتا تھا۔خود اُس کے اپنے ملک میں شودروں کی حالت کتوں سے بھی بدتر تھی۔برہمن خُدا بنے بیٹھے تھے اور سارے ملک کو اپنی مخلوق سمجھتے تھے۔چین کا وسیع اور عریض ملک سارے کا سارا عناصر پرستی میں مبتلا تھا۔دیوتا بھی وہاں پوری شان سے براجمان تھے۔باقی سارا ایشیا' تاریک براعظم کی حیثیت رکھتا تھا۔جس میں لوگ جنگلیوں اور وحشیوں کی زندگی بسر کرتے تھے۔یورپ میں اُس وقت صرف یونان اور روما کی سلطنتیں قابل ذکر