ہمارا آقا ﷺ — Page 102
ہمارا آقا ع 102 خلوص ، محبت اور یگانگت کا دور دورہ ہونے والا ہے۔خدائے ذوالجلال کا چہرو اب نظر آنے کو ہے۔شیطان اپنا لعنتی منہ چھپا کر بھاگنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔بے دینی اور شرک کی لعنت سے دنیا پاک ہونے والی ہے۔پرہیز گاری اور توحید اور علم و عرفان کی روشنیوں سے عالم منور ہونے والا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ آپ کو بتایا جائے کہ جس وقت ہمارا آقا یہ کفر کی تاریکیوں کو دور کرنے کے لئے وحی الہی کی مشعل لے کر کھڑا ہوا۔تو دنیا اس وقت ہر قسم کے گنا ہوں اور ہر طرح کے فسق و فجور میں کس بری طرح مبتلا تھی ؟ اخلاقی اور مذہبی حالت کس درجہ گری ہوئی تھی ؟ فضول اور لایعنی رسموں کی کتنی بہتات تھی؟ تو ہمات اور وہمیات کا کیسا جال پھیلا ہوا تھا ؟ معمولی باتوں پر کٹ مرنے اور چھوٹے چھوٹے امور پر برسوں لڑتے رہنے کا کتنا لا متناہی سلسلہ جاری تھا ؟ اور اس کے بعد اُس رحمتہ اللعالمین ﷺ نے آکر دنیا کی کایا کیسی پلٹ دی۔اس بیان کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ ے گر بنو دے بالمقابل روئے مکروہ سیاہ کس چه دانستے جمال شاہد گلفام را