ہمارا آقا ﷺ — Page 147
ہمارا آقا ما 147 ضائع نہیں کرے گا۔آپ علی لوگوں کے ساتھ رحم و مروت سے پیش آتے ہیں اور نہایت صادق القول اور راستباز ہیں۔غیروں کی مصیبت میں اُن کے کام آتے ہیں۔اعلیٰ اخلاق جو دنیا سے نا پید ہو گئے تھے۔وہ سارے کے صلى الله سارے آپ کے میں موجود ہیں۔آپ سے بڑی فیاضی کے ساتھ مہمانوں کی خاطر مدارات کرتے ہیں اور ہر ایک نیک کام میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔بھلا ایسے صالح اور نیک انسان کو اللہ تعالیٰ کس طرح ضائع کر دے گا ؟ آپ ہرگز کچھ فکر نہ فرمائیں۔“ باقی رہا یہ معاملہ جو آج آپ ﷺ کو پیش آیا۔بے شک یہ عجیب اور حیرت انگیز ہے۔مگر ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں۔میں آپ ﷺ کو اپنے چچازاد بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لے چلتی ہوں۔وہ آسمانی کتابوں کا ماہر اور بڑا عالم فاضل شخص ہے۔وہ ضرور اس کے متعلق ہماری تشفی کر دے گا اور بتلادے صلى الله گا کہ معاملہ کی حقیقت کیا ہے؟ آپ عالی گھبرائیں نہیں ، اٹھ کر کچھ کھا پی صلى الله لیں اور کچھ دیر آرام کر لیں۔جب آپ ﷺ کی طبیعت کو ذرا سکون ہو جائے گا تو پھر ہم دونوں ورقہ کے پاس چلیں گے۔