ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 148 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 148

ہمارا آقاعل الله 148 الله (40) پیغبر ﷺ کا تعجب جب آفتاب نکلنے کو ہوتا ہے تو پہلے بہت ہی ہلکی سی سفیدی افق مشرق پر نمودار ہوا کرتی ہے۔یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ اب رات کی تاریکی ختم ہوئی اور دنیا نور سے منور ہونے والی ہے۔بالکل ٹھیک اسی طرح عرب کی سرزمین پر آفتاب ہدایت طلوع ہونے سے پہلے بت پرستی اور عناصر پرستی کی اندھیری رات جب ختم ہونے کو ہوئی تو بعض عقلمند اور ہوشمند بُت پرست خواب غفلت سے بیدار ہوئے۔انہوں نے آنکھیں مل کر جو دیکھا تو اپنے ہزار ہا معبودوں کو بر اپتھر کا پایا، جو نہ بول سکتے تھے ، نہ سن سکتے تھے ، نہ حاجت روا تھے ، نہ مشکل کشا۔اُن کی فطرت صحیحہ نے اُن کو یہ تو بتا دیا کہ یہ بت لاشے محض ہیں۔مگر اُن کی عقل اُن کو حقیقی خدا کا راستہ نہ دکھا سکی۔کیونکہ یہ راہ بغیر وحی والہام کی روشنی کے نظر نہیں آتی۔وہ لوگ جنہوں نے بت پرستی کو بیزار ہو کر چھوڑا تھا۔زیادہ نہیں تھے۔صرف گنتی کے دو چار آدمی تھے اور بس۔ایک زید بن عمر و تھے۔ایک کو قیس بن صاعدہ کہتے تھے۔اور ایک شخص کا نام عثمان بن حو بیرت تھا۔مگر ان سب لوگوں میں سب سے زیادہ مشہور ورقہ بن نوفل تھے جو بت پرستی کو چھوڑ