ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 130 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 130

ہمارا آقا ما 130 دیتے۔بعض ایسے بھی تھے کہ لڑکی کے پیدا ہوتے ہی اُسے جنگل میں لے جا کر زندہ گاڑ آتے تھے اور بعض جو جنگل میں لے جا کر لڑکی کو مارنا نہیں چاہتے تھے وہ یہ کام کرتے کہ ماں سے کہتے کہ بچی کا سر اور ٹانگیں دونوں ہاتھوں سے پکڑ لے۔پھر خود چھری لے کر اُسے ذبح کر ڈالتے اور صحن میں گڑھا کھودکر دبا دیتے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا کہ یہ نہایت ظالمانہ کام خود ماں انجام دیتی تھی۔اسکے متعلق مولانا حالی فرماتے ہیں۔جو ہوتی تھی پیدا کسی گھر میں دختر تو خوف شماتت سے بے رحم مادر تیور پھرے دیکھتی جب تھی شوہر کے کہیں زندہ گاڑ آتی تھی اُس کو جا کر وہ گود ایسی نفرت سے کرتی تھی خالی جنے سانپ جیسے کوئی جننے والی ایک مرتبہ ایک شخص جو مسلمان ہو گیا تھا۔آنحضرت ع کہنے لگا کہ :۔" حضور ! ہماری نجات اور بخشش کس طرح ہوگی ؟ ہم نے تو مسلمان ہونے سے پہلے زمانہ جاہلیت میں بڑے بڑے گناہ کیے ہیں۔میری ایک بچی تھی، نہایت پیاری صورت کی اور بڑی بھولی بھالی ، مجھے پر