ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 129 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 129

ہمارا آقاعل الله 129 (34) خوفناک نظارہ عرب ویسے ہی بدترین رسومات کا گہوارہ تھا۔مگر سب سے زیادہ ظالمانہ اور وحشیانہ رسم عرب کے اکثر قبیلوں میں لڑکیوں کو مار ڈالنے کی تھی۔یہ رواج اتنا ہولناک اور درد انگیز تھا کہ اُس کا حال پڑھ کر بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان لوگوں کی بے رحمی اور سلا کی پر حیرت ہوتی ہے۔لڑکیوں کو مارنے کے مختلف طریقے تھے۔عام قاعدہ یہ تھا کہ جب لڑ کی پانچ ، چھ برس کی ہو جاتی تو ایک روز باپ جا کر جنگل میں ایک بڑا سا گڑھا کھود آتا۔پھر لڑکی کو نہلا دھلا کر اچھے کپڑے پہناتا ، بنا تا سنوارتا ، بال درست کرتا ، خوشبوئیں لگاتا ، اور اپنے ساتھ جنگل میں لے جاتا تھا۔وہاں اُسے گڑھے کے کنارے پر کھڑا کر کے کہتا کہ ” نیچے دیکھ کیا نظر آتا ہے؟‘، جب وہ نیچے دیکھتی تو باپ اُسے زور سے دھکا دے دیتا اور اوپر سے مٹی ڈال کر گڑھے کو برابر کر دیتا۔بعض لوگ اسی طرح لڑکی کو پہنا اُڑھا کر پہاڑ کی چوٹی پر لے جاتے اور وہاں سے ننھی سی جان کو نیچے لڑھکا دیتے۔بعض آدمی لڑکی کی کمر میں پتھر باندھ کر اُسے کسی چشمے میں ڈبو