ہمارا آقا ﷺ — Page 98
ہمارا آقا ع 98 زید نے کہا: ”جی ہاں ! یہ میرے والد ہیں۔یہ میرے چچا ہیں۔یہ کہتے کہتے چھوٹا بچہ دوڑ کر باپ سے لپٹ گیا اور باپ نے بڑی محبت کے ساتھ سینے سے لگا لیا۔چچانے بھی پیار کیا۔اب آقا نے پوچھا :۔زید ! یہ دونوں تمہیں لینے آئے ہیں۔بولو تمہاری کیا مرضی ہے؟ آیا میرے پاس رہنا چاہتے ہو یا ان کے ساتھ جانا چاہتے ہو؟“ باپ اور چچا نہایت اشتیاق کے ساتھ زید کے چہرہ کی طرف دیکھنے لگے کہ دیکھیں زید کیا کہتا ہے۔مگر باپ اور چچا کی حیرت کی انتہا نہ رہی ، جب زید نے بالکل خلاف توقع جواب دیا۔" میں آپ ہی کے پاس رہوں گا میں اپنے گھر واپس جانا نہیں چاہتا اور ہرگز نہیں جاؤں گا۔“ اس پر بڑے تعجب کے ساتھ باپ نے کہا:۔66 زید کیا تو غلامی کو آزادی پر ترجیح دیتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو تیری عقل پر ہزار افسوس ! زید نے جواب دیا: ہاں ہاں میں محمد لالے کی غلامی پر آزادی کو ہزار مرتبہ ترجیح دیتا ہوں۔جو فضائل اور محاسن میں نے اپنے محترم آقا ﷺ کے وجود میں دیکھے ہیں۔انہوں نے نہ صرف میرے جسم کو بلکہ میری روح کو بھی ہمیشہ کے لیے اپنا غلام بنا لیا ہے۔میں اپنے آقا ﷺ کا