ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 97 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 97

ہمارا آقا کوئی شخص نہیں کرسکتا۔97 یہ خیال کرتے ہوئے باپ اور چا دونوں بڑی خوشی سے نو جوان آقا کی پیش کردہ تجویز پر راضی ہو گئے اور کہنے لگے۔” آپ نے یہ بات بالکل ٹھیک اور درست کہی۔ہمیں منظور اور قبول ہے۔بے شک زید سے پوچھ لیا جائے۔اگر وہ آپ کے پاس رہنا چاہے تو پھر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔لیکن آپ اپنی بات پر قائم رہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں انکار کر دیں۔وعدہ خلافی آل غالب کے شایان شان نہیں۔" اس بات پر نوجوان سردار زادہ بجائے ناراض ہونے کے مسکرایا اور فرمایا: - " مجھے آج تک کبھی اس بات کا وہم بھی نہیں آیا کہ میں کوئی وعدہ کر کے اُسے پورا نہ کروں یا کوئی اقرار کر کے اس سے پھر جاؤں۔آپ اطمینان رکھیں میں بہر حال اپنی بات پر قائم رہوں گا۔زید کہیں کھیلنے گیا ہوا ہے۔آ جائے تو آپ اُس سے دریافت فرمالیں۔“ 66 یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ اتنے میں زید ہنستا ہوا باہر سے آیا اور گھر کے اندر جانے لگا مگر اُس کے آقا نے آواز دی ”میاں زید ! ادھر آؤ یہ سن کر زید پلٹا اور اچانک اپنے سامنے باپ اور پچا کو دیکھ کر ششدر رہ گیا۔آقا نے فرمایا: ” زیدان دونوں آدمیوں کو پہچانتے ہو؟“