حَمامة البشریٰ — Page 363
حمامة البشرى ۳۶۳ اردو ترجمه إِذَا مَا بَدَا لِى أَنَّ عِلْمِی غَامِضٌ فَأَيْقَنُتُ أَنِّي عَنْ قَرِيبٍ سَأَكْفَرُ جب مجھے معلوم ہوا کہ میرا علم تو بہت گہرا ہے تو میں نے یقین کر لیا کہ میں جلد ہی کافر قرار دیا جا ؤں گا۔فَسَلَّمْتُ بَعْدَ الْاهْتِدَاءِ بِفَضْلِهِ سَلَامَ الْوَدَاعِ عَلَى الَّذِي يَسْتَنْكِرُ پس میں نے اس کے فضل سے ہدایت پانے کے بعد الوداعی سلام کہہ دیا۔سلام اس شخص کو جو ( مجھے ) نہیں پہچانتا۔وَ إِنَّ الْهِدَايَةَ يَرْجِعَنُ نَحْوَ طَالِبٍ وَمَنْ غَضَّ عَيْنَى رُؤْيَةٍ أَيْنَ يُبْصِرُ اور یقیناً ہدایت طالب ہدایت کی طرف لوٹتی ہے۔جس نے اپنے دیکھنے کی دونوں آنکھیں بند کر لیں وہ کہاں دیکھے گا۔وَ وَاللَّهِ لَا يَشْقَى الَّذِي هُوَ يَطْلُبُ وَمَنْ جَدَّ فِي تَحْصِيلِ هَدْيِ سَيُنْصَرُ اور خدا کی قسم او شخص جو طالب (ہدایت) ہو بے نصیب نہیں ہوتا اور جوشخص ہدایت پانے کی کوشش کرتا ہے اس کی مددضرور کی جاتی ہے۔وَ مَنْ كَانَ اَكْبَرُ هَمِّهِ جَلْبَ لَذَّةٍ وَحَقِّ مِّنَ الدُّنْيَا فَكَيْفَ يُطَهَّرُ اور جس کا بڑا مقصد لذت اور دنیا کی خوش نصیبی کا حصول ہو تو وہ کیسے پاک کیا جائے گا۔أَمُكْفِرِ! مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُم وَخَفْ قَهُوَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُوا اے مجھے کا فرقراردینے والے! اس حکم کو قدرے چھوڑ دے اور ڈر اس رب کے قہر سے جس نے لا تقف کہا سو تم لوگ بھی ڈرو۔وَإِنَّ ضِيَاءَ الدِّينِ قَدْ حَانَ وَقْتُهُ فَتَعُرِفْ شَجَرَتَنَا بِمَا هِيَ تُثْمِرُ اور یقینا دین کی روشنی کا وقت آ پہنچا ہے۔تو پہچان لے گا ہمارے درخت کو ان پھلوں سے جو وہ دے گا۔وَ يَا حَسَرَاتٍ مُّوْبِقَاتٍ عَلَى الَّذِي يُكَذِبُنِي مِنْ غَيْرِ عِلْمٍ وَيُكْفِرُ اور بہت سی ہلاکت خیز حسرتیں ہیں ایسے شخص پر جو بغیر علم کے میری تکذیب اور تکفیر کرتا ہے۔وَمَا جِئْتُ قَوْمِي مِنْ دِيَارِ بَعِيدَةٍ وَقَدْ عَرَفُونِي قَبْلَهُ ثُمَّ انْكَرُوا اور میں اپنی قوم کے پاس دور کے ملکوں سے نہیں آیا حالانکہ وہ تو مجھے پہلے سے ہی جانتے تھے پھر (بھی) انہوں نے انکار کر دیا۔وَ أَعْرَضَ عَنِّى كُلُّ مَنْ كَانَ صَاحِبِي وَأَفْرِدْتُ إِفْرَادَ الَّذِي هُوَ يُقْبَ اور مجھ سے ہر اس شخص نے جو میرا ساتھی تھا منہ پھیر لیا اور میں اس شخص کی طرح اکیلا چھوڑ دیا گیا ہوں جو قبر میں اکیلا داخل کیا جاتا ہے۔تَمَنَّيْتُ أَنْ يُخْفى تَطَاوُلُ قَوْلِهِمْ وَهَلْ يَخْتَفِى مَا فِي الْمَجَالِسِ يُذْكَرُ ﴿١٠٣ میں نے خواہش کی کہ ان کی باتوں کی زیادتی مخفی رہے۔اور کیا مخفی رہ سکتی ہیں وہ باتیں جو مجلسوں میں بیان کی جائیں؟ وَ يَعُوِى عَدُوّى مِثْلَ ذِئْبٍ مِنْ طَوَّى وَلَيْسَ لَهُ عِلْمٌ بِمَا هُوَ اذْكُرُ اور میرا دشمن بھیڑیے کی طرح دنیا کی بھوک کے مارے چلا رہا ہے اور اسے علم نہیں ہے ان باتوں کا جو میں بیان کر رہا ہوں۔