حَمامة البشریٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 378

حَمامة البشریٰ — Page 362

حمامة البشرى ۳۶۲ اردو ترجمه آتَيْتُكَ مِسْكِينًا وَّعَوْنُكَ أَعْظَمُ وَجِئْتُكَ عَطْشَانًا وَّ بَحْرُكَ أَزْخَرُ میں مسکین ہو کر تیرے حضور آیا ہوں اور تیری بد دسب سے بڑی ہے اور میں پیاسا ہو کر تیرے پاس آیا ہوں اور تیرا سمندر بہت موجزن ہے۔قَدِ انْدَرَسَتْ آثَارُ دِينِ مُحَمَّدٍ فَأَشْكُوا إِلَيْكَ وَ أَنْتَ تَبْنِي وَتَعْمُرُ دین محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نشان مٹ چکے ہیں۔پس میں تیرے حضور شکایت کرتا ہوں تو ہی تعمیر کرتا اور آباد کرتا ہے۔أرى كُلَّ يَوْمٍ فِتْنَةٌ قَدْ مُدَدَتْ وَمُتْنَا وَ أَمْوَاتُ الْأَعَادِي بُعْثِرُوا میں ہر روز ایک فتنہ دیکھتا ہوں جو پھیلایا گیا ہے اور ہم تو مر گئے ہیں اور دشمنوں کے مُردے جی اٹھے ہیں۔وَ قَدْ أَزْمَعُوا أَنْ يُزْعِجُوا سُبُلَ الْهُدَى وَكَمْ مِنْ أَرَاذِلَ مِنْ شَقَاهُمْ تَنَصَّرُوا اور انہوں نے عزم کر لیا ہے کہ ہدایت کے راستوں کو جڑ سے اکھیڑ دیں اور بہت سے کمینے اپنی بد بختی سے عیسائی ہو گئے ہیں۔أرى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقَّرُ میں دین سے ہر بے بہرہ کو اپنی دنیا کے لئے رونے والا پاتا ہوں۔پس کون ہے وہ جو روئے اس دین کے لئے جس کی تحقیر کی جارہی ہے۔فَيَا نَاصِرَ الْإِسْلَامِ يَارَبَّ أَحْمَدَا اَعْتُنِي بِتَائِيدٍ فَإِنِّي مُدْخَرُ اے اسلام کے ناصر ! اے احمد کے ربّ ! تائید کے ساتھ میری فریاد رسی کر۔میں تو ذلیل کیا گیا ہوں۔اَ يَا رَبَّ مَنْ أَعْطَيْتَهُ كُلَّ دَرَجَةٍ وَشَأنَا بِرُؤْيَتِهِ الْوَرى تَتَحَيَّرُ اے اس رسول کے رب جسے تو نے ہر درجہ دیا ہے اور ایسی شان جسے دیکھ کر مخلوق حیران ہو رہی ہے۔وَمَا زِلْتَ ذَا لُطْفِ وَّعَطْفٍ وَّرَحْمَةٍ وَمَا كُنْتُ مَحْرُوْمًا وَّكُنتُ أَوَقَرُ اور تو ہمیشہ لطف مہربانی اور رحمت کرنے والا رہا ہے اور میں کبھی بھی محروم نہیں رہا اور عزت ہی پاتا رہا ہوں۔فَلَا تَجْعَلَنِى مُضْغَةٌ لِمُحَارِبِي وَأَنْتَ وَحِيدِي كُلَّ خَطْةٍ تَغْفِرُ سو مجھے لقمہ نہ بنا دینا مجھ سے لڑنے والے کا۔تو میرا بیگانہ خدا ہے۔تو ہر ایک خطا بخش دیتا ہے۔وَأَنْتَ الْمُهَيْمِنُ مَرْجِعُ الْخَلْقِ كُلّهِمُ وَأَنتَ الْحَفِيظٌ تُعِيْنُنِي وَتُعَزِّرُ اور تو نگہبان خدا ہی تمام مخلوق کا مرجع ہے اور تو ہی محافظ ہے۔تو میری مدد کرتا ہے اور ( مجھے ) عظمت دیتا ہے۔(۱۰۳) وَمَا غَيْرُ بَابِ الرَّبِّ إِلَّا مَذَلَّةٌ وَمَا غَيْرُ نُورِ الرَّبِّ إِلَّا تَكَدُّرُ اور رب کے دروازے کے سوا تو صرف ذلّت ہی ذلت ہے اور رب کے نور کے سوا تو صرف ظلمت ہی ظلمت ہے۔وَعُلِمتُ مِنْكَ حَقَائِقَ الدِّينِ وَالْهُدَى وَتَهْدِى بِفَضْلِكَ مَنْ تَرَى وَ تُنَوِّرُ اور مجھے تیری طرف سے دین و ہدایت کے حقائق سکھائے گئے ہیں۔اور تو اپنے فضل سے ہدایت دیتا ہے جسے قابل دیکھتا ہے اور منور کرتا ہے۔