حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 8 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 8

8 اُس زمانے میں اسلام میں داخل ہونے والے ہر ملک اور ہر علاقہ کے لوگ قرآن کریم کی قرآت اپنے اپنے لہجے میں کرتے تھے جس سے معافی میں فرق پیدا ہونے کا خطرہ ہو گیا اس خطرے کے پیش نظر حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا سے قرآن پاک لے کر اُس کی نقلیں کی گئیں اور قرآن پاک ان کو واپس کر دیا گیا۔(11) یہ ایک بہت بڑی سعادت تھی جو ایک خاتون کے حصہ میں آئی۔آنحضرت علیہ سے لے کر خلفاء راشدین کے زمانہ اور بعد میں بھی آپ کی وفات تک آپ قرآن کریم کے سب سے زیادہ صحیح نسخے کی مالک رہیں۔(12) حضرت حفصہ بہت عبادت گزار تھیں۔ایک دفعہ حضرت جبرائیل نے آنحضرت ﷺ کو بتایا کہ حفصہ رات کو عبادت کرتی ہیں۔اور دن کو روزہ رکھتی ہیں۔وہ جنت میں آپ علیہ کی زوجہ ہیں۔“ (13) إِنَّهَا صَوَّامة قوامة وَإِنَّهَا زوجكَ فِي الجَنَّةِ یہ ایک بہت بڑی سند ہے جو کسی کو اپنے پروردگار سے مل سکتی ہے۔آپ کے روزوں کے معمول کا اندازہ اس سے کیجئے کہ جب 60 سال سے زائد عمر میں آپ کا انتقال ہوا اُس دن بھی آپ روزے سے تھیں آپ کو دس ہجری میں آنحضور ﷺ کے ساتھ حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔(14) پیارے حضور یہ کا گھر آپس میں پیار و محبت سے رہنے کی ایک مثال تھا۔