حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 9 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 9

9 صلى الله حضرت حفصہ کے بعد بھی آپ ﷺ نے کئی اور شادیاں کیں لیکن اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ سب آپس میں بھی سلوک سے رہتیں اور آنحضرت علی پر بھی جان چھڑکتی تھیں بہت کم کوئی تلخی کی بات ہوتی تھی لیکن اگر کبھی کوئی تلخی الله کی بات ہوتی تو آپ عملہ پیار سے سمجھا دیتے۔اب ہم آپ کو حضرت حفصہ رضی الہ عہا کی کچھ اور دلچسپ باتیں بناتے ہیں آپ کو پتہ ہے کہ حضرت عمرؓ بہت بہادر تھے۔آپ کی بیٹی بھی بہت بہادر تھیں اس لئے بلا ضرورت جھجکتی نہیں تھیں جو بات دل میں کھٹکے حضور ﷺ سے صلى الله پوچھ لیا کرتی تھیں اس طرح اُن کے علم میں اضافہ ہوتا ایک دفعہ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہ نے نفلی روزہ رکھا۔کسی نے تحفہ کے طور پر کھانا بھیج دیا تو انہوں نے اپنا نفلی روزہ کھول لیا اور کھانا کھا لیا تھوڑی دیر کے بعد آنحضور میں نے گھر تشریف لائے۔وہ روزہ کھول چکی تھیں اور آپ مے سے پوچھا نہ تھا کچھ خوف سا محسوس ہوا حضرت حفصہ رضی الله عنا فوراً بولیں۔یارسول اللہ ﷺ ! میرا اور عائشہ کا نفلی روزہ تھا ، ہمیں کچھ کھانا ہدیہ کے طور پر آیا اور ہم نے اس پر روزہ افطار کر لیا، پس رسول اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا اُس کی جگہ ایک اور دن روزہ رکھ لو۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں میں خاموش رہی لیکن حفصہ نے جلدی سے بات کر لی کیونکہ سیدنا عمر فاروق کی بیٹی تھیں۔(15) حضرت عائشہ نے حضرت حفصہ کے بولنے کی جرات کی تعریف کی کیونکہ اس طرح ان کے