حدیقۃ الصالحین — Page 781
781 پڑے اور آپ ہنس رہے تھے۔میں نے کہا یارسول اللہ ! آپ کو کیا بات ہنسا رہی ہے ؟ آپ نے فرمایا میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں نمازی ہیں۔پھر آپ نے وہی بات فرمائی جو پہلے فرمائی تھی۔ام حرام کہتی تھیں میں نے کہا یارسول اللہ ! دعا فرما دیں کہ اللہ مجھے بھی انہیں میں سے کرے۔آپ نے فرمایا تم پہلوں میں سے ہو۔چنانچہ ام حرام نے معاویہ بن ابی سفیان کے زمانہ میں سمندر میں کشتی پر سوار ہوئیں اور پھر جب سمند ر سے باہر آئیں تو اپنے جانور سے گر کر مر گئیں۔976 - أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةً، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ، أَوْ لَكَانَمَا رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ، لَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي (مسلم کتاب الرویا باب قول النبي عليه الصلاة و السلام من رانى فى المنام فقد رانی 4193) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ ﷺ کو فرماتے سنا جس نے مجھے خواب میں دیکھا وہ عنقریب مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا یا ( فرمایا) گویا کہ اس نے مجھے بیداری میں دیکھا۔شیطان میرا تمثل اختیار نہیں کر سکتا۔977ـ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي أَرَى اللَّيْلَةَ ظُلَّةٌ يَنْطِفُ مِنْهَا الشَّمْنُ وَالْعَسَلُ، فَأَرَى النَّاسَ يَتَكَفَفُونَ بِأَيْدِيهِمْ، فَالْمُسْتَكْثِرُ، وَالْمُسْتَقِلُ، وَأَرَى سَبَبًا وَاصِلًّا مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ، فَأَرَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلَا بِهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلَا بِهِ ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَانْقَطَعَ ثُمَّ وُصِلَ فَعَلَا بِهِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: بِأَبِي وَأَقِي لَتَدَعَنِي فَلَا عَبْرَنهَا، فَقَالَ اعْبُرُهَا قَالَ أَمَّا الظُّلَّةُ فَظَلَّةُ الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا مَا يَنْطِفُ مِنَ السَّيْنِ،