حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 780 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 780

780 975 - عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى أَمْ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ وَكَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ، وَجَعَلَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، قَالَتْ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَى غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللهِ، يَرْكَبُونَ ثَبَحَ هَذَا البَحْرِ، مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَةِ، أَوْ: مِثْلَ المُلُوكِ عَلَى الأَسرَةِ - شَكٍّ إِسْحَاقُ - قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ ، فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَى غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَا قَالَ فِي الأُولَى، قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ فَرَكِبَتِ البَحْرَ فِي زَمَانٍ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَصْرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ البَحْرِ، فَهَلَكَتْ - (صحيح البخاري كتاب التعبير باب الرويا بالنهار 7001 ،7002) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیکم ام حرام بنت ملحان کے پاس جایا کرتے تھے اور وہ عبادہ بن صامت کے نکاح میں تھیں۔ایک دن آپ ان کے ہاں گئے اور اس نے آپ کو کھانا کھلایا اور آپ کے سر کے بال دیکھنے لگیں۔اتنے میں رسول اللہ صلی للی کم سو گئے۔پھر وہ جاگے تو آپ ہنس رہے تھے۔ام حرام کہتی تھیں کہ میں نے کہا۔یارسول اللہ ! آپ کو کیا بات ہنسا رہی ہے ؟ آپ نے فرمایا میری امت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں اس سمندر کے درمیان سوار ہو رہے ہیں۔ایسے ہیں جیسے بادشاہ تختوں پر سوار ہوتے ہیں۔راوی اسحاق کو شک ہے کہ آپ نے مُلُوكًا عَلَى الأَسرة فرمايا يا مثل الملوك على الأسيرة فرمايا۔ام حرام کہتی تھیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ اللہ سے دعا فرما دیں کہ مجھے بھی انہیں میں سے کرے اور رسول اللہ صلی علیم نے ان کے لئے دعا کی۔پھر آپ سر رکھ کر سو گئے۔پھر جاگ -