حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 59 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 59

59 ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے کسی شخص نے پوچھا نبی صلی الله یم گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا جس طرح تم میں سے کوئی (اپنے گھر میں کام کرتا ہے۔اپنی جوتی خود مرمت کر لیتے تھے اور اپنے کپڑے سی لیتے تھے۔عَنْ عُرْوَةَ، وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَائِشَةَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا ؟ قَالَتْ نَعَمْ ، كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْصِفُ نَعْلَهُ، وَيَخِيطُ ثَوْبَهُ، وَيَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ كَمَا يَعْمَلُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِهِ (مسند احمد بن حنبل، مسند النساء ، مسند الصديقة عائشة بنت الصديق رضي الله عنها 25855) ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے کسی شخص نے پوچھا کہ رسول اللہ صلی علی کم گھر میں کوئی کام کاج کیا کرتے تھے۔حضرت عائشہ نے کہاہاں حضور صلی للی کم اپنی جوتی خود مرمت کر لیتے تھے ، اپنا کپڑ اسی لیا کرتے تھے اور اپنے گھر میں اسی طرح کام کیا کرتے تھے جس طرح تم سب اپنے اپنے گھروں میں کام کرتے ہو۔45 - عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ كَانَ يَكُونُ فِي مِهْنَةِ أَهْلِهِ - تَعْنِي خِدْمَةَ أَهْلِهِ - فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ (بخاری کتاب الاذان باب ما كان فى حاجة اهله فاقيمت الصلاة فخرج 676) حضرت اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دن حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی اللی کم گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟ حضرت عائشہ نے کہا آپ صلی علی کم کام کاج میں گھر والوں کا ہاتھ بٹاتے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو باہر نماز کے لئے چلے جاتے۔