حدیقۃ الصالحین — Page 671
671 الله حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے قریب سے گزرے جو قبر کے پاس رورہی تھی تو آپ نے فرمایا اللہ کو سپر بناؤ اور صبر کرو۔وہ کہنے لگی: مجھ سے دور ہو۔تمہیں میرے جیسی مصیبت نہیں پہنچی۔اس نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔اسے کہا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تب وہ نبی صلی علیکم کے دروازے پر آئی اور آپ کے پاس کوئی دربان نہ پایا۔کہنے لگی: میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔آپ نے فرمایا صبر تو پہلے صدمہ کے وقت میں ہوتا ہے۔اخلاق سیئہ ، اثم اور گناہ 857 عن زياد بن علاقة، عَنْ عَيْهِ، قَالَ كان النبى صلى الله عليه وسلم يقول اللهم إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنكَرَاتِ الأَخْلَاقِ، وَالأَعْمَالِ وَالأَهْوَاء (ترمذی کتاب الدعوات باب دعاء ام سلمة له 3591) حضرت زیاد اپنے چا قطبہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی علیکم یہ دعامانگا کرتے تھے : اے میرے اللہ ! میں برے اخلاق اور برے اعمال سے اور بری خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔858 عنِ النَّوَّاسِ بْنِ مِمْعَانَ الْأَنْصَارِي، قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ البز والإِثْمِ فَقَالَ الحُسْن الْخَلْقِ، وَالإِثْمُ مَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ، وَكَرِهْتَ أَنْ يَطَّلِعُ عَلَيْهِ النَّاسُ دوو (مسلم کتاب البر والصلة باب تفسير البر والاثم 4618)