حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 670 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 670

670 یہ کہ جس شخص نے اس غرض سے مانگنا شروع کیا ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے مال کو بڑھانے کی بجائے کم کر دے گا۔یعنی تنگ دستی اس کا پیچھا کرے گی۔855- عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُرَدٍ، قَالَ كُنتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلانِ يَسْتَبَانِ، فَأَحَدُهُمَا احْمَرَ وَجْهُهُ، وَانْتَفَخَتْ أَوْدَاجُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لأَعْلَمُ كَلِمَةً لَوْ قَالَهَا ذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، ذَهَبَ عَنْهُ مَا يجد فَقَالُوا لَهُ إِنَّ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَعَوَّذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ (بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة الابليس و جنوده 3282 ) سة حضرت سلیمان بن صُر بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہو اتھا اور دو آدمی آپس میں گالی گلوچ کر رہے تھے۔ان میں سے ایک کا چہرہ سرخ ہو گیا اور اس کی گردن کی رگیں پھول گئیں۔نبی صلی الیم نے فرمایا میں ایک کلمہ جانتا ہوں کہ اگر وہ اسے کہے تو جو غصہ اس کو ہے وہ جاتا رہے گا۔اگر وہ یہ کہے میں شیطان سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں تو جو غصہ اس کو ہے وہ جاتا رہے گا۔لوگوں نے اس سے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : تم شیطان سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ مانگو۔856ـ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ تَبْكِي عِنْدَ قَبْرٍ، فَقَالَ اتَّقِى اللهَ وَاصْبِرِى قَالَتْ إِلَيْكَ عَنِي ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَبْ بِمُصِيبَتِي، وَلَمْ تَعْرِفُهُ، فَقِيلَ لَهَا إِنَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَتْ بَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تَجِدُ عِنْدَهُ بَوابِينَ، فَقَالَتْ لَمْ أَعْرِفُكَ، فَقَالَ إِنَّمَا الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدِّمَةِ الأُولَى (بخاری) کتاب الجنائز باب زيارة القبور (1283)