حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 635 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 635

635 آنحضرت صلی الم نے فرمایا اسلام میں رہبانیت نہیں ہے (یعنی عیسائیت کی طرح تجرد اور دنیا سے بے تعلقی کی زندگی گزار نا اسلام میں درست اور پسندیدہ نہیں)۔خیر خواہی اور تعاون علی البر 807ـ عَنْ تَمِيمِ الدَّارِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ الدِّينُ النَّصِيحَةُ قُلْنَا: لِمَنْ ؟ قَالَ لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَيْمَةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ (مسلم کتاب الایمان باب بيان ان الدين النصيحة 74) حضرت تمیم داری سے روایت ہے کہ نبی صلی الیم نے فرمایا کہ دین خیر خواہی اور خلوص (کا نام) ہے۔ہم نے عرض کیا کس کے لئے ؟ آپ نے فرمایا اللہ کے لئے اور اس کی کتاب کے لئے اور اس کے رسول صلی ایام کے لئے ، مسلمانوں کے ائمہ اور ان کے عوام کے لئے۔-808 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثلاث لا يَغُلُ / يَغِلُّ عَلِمِينَ قَلْبُ مُسْلِمٍ: إخْلاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ وَمُنَاكَةُ ولاة الأمورٍ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ رسالة قشيريه ، باب الاخلاص صفحه (242) حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ ہم نے فرمایا تین باتیں ہیں جن کے بارے میں مسلمان کا دل خیانت نہیں کرتا۔ایک اللہ تعالیٰ کے لئے اخلاص، دوسر احکام کی خیر خواہی، تیسر اجماعت مسلمین کے ساتھ وابستگی۔