حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 636 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 636

636 809 - عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَا يَزَالُ اللَّهُ تَعَالَى فِي حَاجَةِ الْعَبْدِ مَا دَامَ الْعَبْدُ فِي حَاجَةٍ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ رسالة تشيريه ، باب الفتوة صفحه (261) حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ ہم نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس وقت تک انسان کی ضرورتیں پوری کرتارہتا ہے جب تک کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لئے کوشاں رہے۔810 - عن أبي هريرة، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِّنْ نَفْسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا، نَفَسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَشَرَ عَلَى مُعْسِرٍ، يَسرَ اللهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا ، سَتَرَهُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَاللهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ، وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا، سَمَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ، يَتْلُونَ كِتَابَ اللهِ، وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ ، إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْهِم السَّكِينَةُ ، وَغَشِيَتُهُمُ الرَّحْمَةُ وَحَفَتُهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَذَكَرهُمُ اللهُ فِيمَن عِندَهُ، وَمَن بَقَا بِهِ عَمَلُهُ، لَمْ يُسْرِعُ بِهِ نَسَبُهُ (مسلم کتاب الذكر والدعا باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن۔۔۔4853) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا جس نے کسی مؤمن سے دنیا کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی تو اللہ اس سے قیامت کے دن کی تکلیفوں میں سے تکلیف دور فرمائے گا اور جو کسی تنگ دست سے آسانی کا معاملہ کرے گا اللہ اس کے لئے دنیا اور آخرت میں سہولت پیدا کرے گا اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ دنیاو آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔جب تک کوئی بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگارہتا ہے اللہ اس بندہ کی مدد کر تا رہتا ہے اور جو حصول علم کی خاطر کسی راستہ پر چلتا ہے اللہ اس کے ذریعہ اس کے لئے جنت کا رستہ آسان کر دیتا ہے اور جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اس کی کتاب پڑھنے کے لئے اور آپس