حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 400 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 400

400 لباس اور اس کے آداب 480 - عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ البَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ البَيَاضَ ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَا بِكُمْ، وَكَفْنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ (ترمذی کتاب الجنائز باب ما يستحب من الاكفان (994) حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یم نے فرمایا سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ یہ بہترین لباس ہے۔اسی طرح سفید کپڑوں میں ہی کفن دیا کرو۔481 ـ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كَانَ أَحَبَّ القِيَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ القَمِيصُ (ترمذی کتاب اللباس باب ما جاء في القمص 1764) حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی للہ ہم کو کپڑوں میں سے قمیص بہت پسند تھی۔482 - عن أبي سَعِيدٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَجَنَّ قَوْبًا سَمَاهُ بِاسْمِهِ، عِمَامَةٌ ، أَوْ قَمِيصًا، أَوْ رِدَاءَ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ، أَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُبعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ هَزِهِ وَهَرَ مَا صُنِعَ لَهُ (ترمذی کتاب اللباس باب ما يقول اذا لبس ثوبا جديدا 1767) حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی علی کم نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے مثلاً عمامہ، قمیص، چادر۔پھر آپ صلی علیہ ہم دعا کرتے کہ اے میرے اللہ ! تو ہی تعریف کا مستحق ہے، تو نے مجھے یہ کپڑا پہنایا، میں تجھ سے اس کپڑے کے فائدے مانگتا ہوں اور اس کی خیر چاہتا ہوں اور اس کی بھی جس کے لئے یہ بنایا گیا اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس کپڑے کے نقصان اور اس مقصد کے شر سے جس کے لئے یہ بنایا گیا ہے۔