حدیقۃ الصالحین — Page 399
399 478 - عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَقُنَ مَا استطاع في مايو كله، في ظُهُورِهِ وَتَرْجُلِهِ، وَتَعْلِهِ (ابو داؤد کتاب اللباس باب في الانتعال 4140) حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی ال کی حتی الامکان تمام کام دائیں طرف سے شروع کرنا پسند ا فرماتے تھے۔یہاں تک کہ وضو یا غسل کرنے، کنگھی کرنے اور جو تا پہنے میں بھی۔479- عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِي بِشَرَابِ، وَعَنْ يَمِينِهِ غُلامٌ ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَشْيَاخٌ، فَقَالَ لِلْغُلَامِ : أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هَؤُلَاءِ، فَقَالَ الغُلَامُ : لَا وَاللَّهِ لَا أُوثِرُ بِنَصِيبِي مِنْكَ أَحَدًا، فَتَلَّهُ فِي يَدِهِ (بخاری کتاب الهبة باب الهبة المقبوضة وغير المقبوضة۔۔۔۔۔۔2605) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی اور آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑی عمر والے۔آپ نے اس لڑکے سے فرمایا کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں ان کو دے دوں ؟ تو اس لڑکے نے کہا اللہ کی قسم! آپ سے جو حصہ مجھے ملے ، میں تو اسے کسی کو بھی نہ دوں گا۔اس پر آپ نے وہ پیالہ اس کے ہاتھ میں دے دیا۔