حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 323 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 323

323 ہونے کے در میان ہوتا ہے اور تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے کچھ مزدور کام پر لگائے اور اس نے کہا کون میرے لئے آدھے دن تک ایک ایک قیراط کی مزدوری پر کام کرے گا؟ یہ سن کر یہود نے ایک ایک قیراط پر آدھے دن تک کام کیا۔پھر اس نے کہا کون میرے لئے دو پہر سے عصر کی نماز تک ایک ایک قیراط پر کام کرے گا۔یہ سن کر نصاری نے دو پہر سے عصر کی نماز تک ایک ایک قیراط پر کام کیا۔پھر اس نے کہا کون میرے لئے عصر کی نماز سے سورج کے غروب ہونے تک دو دو قیراط پر کام کرے گا۔سنو ! ہوشیار رہو کہ تم وہ لوگ ہو جو عصر کی نماز سے سورج کے غروب ہونے تک دو دو قیراط پر کام کر رہے ہو۔اچھی طرح سن لو۔تمہارے لئے دو گنا اجر ہے جس سے یہود و نصاریٰ ناراض ہو گئے اور کہنے لگے : ہم نے کام زیادہ کیا اور دیا گیا تھوڑا۔اللہ نے کہا کیا میں نے تمہارے حق سے کچھ کم دیا ہے۔انہوں نے کہا نہیں۔اللہ نے فرمایا پھر یہ میرا انعام ہے ، جسے چاہتا ہوں دیتا ہوں۔354- عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَجْمَعُ أُمَّتِي أَوْ قَالَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ضَلَالَةٍ ، وَيَدُ اللَّهِ مَعَ الجَمَاعَةِ، وَمَنْ شَنَّ شَنَّ إِلَى النَّارِ (ترمذی كتاب الفتن باب ما جاء في لزوم الجماعة 2167) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی العلیم نے فرمایا اللہ تعالیٰ میری امت کو ضلالت اور گمراہی پر جمع نہیں کرے گا۔اللہ تعالی کی مدد جماعت کے ساتھ ہوا کرتی ہے جو شخص جماعت سے الگ ہو اوہ گویا آگ میں پھینکا گیا۔355 عَنْ عَدِي بْنِ حَامٍ قَالَ بَيْنَا أَنَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ فَشَكَا إِلَيْهِ الفَاقَةَ، ثم أَتَاهُ آخَرُ فَشَكَا إِلَيْهِ قَطعَ السَّبِيلِ، فَقَالَ يَا عَدِى، هَلْ رَأَيْتَ الحِيرَةً ؟ ثُمَّ